Success can tempt the mind to pride, but failure humbles the heart. From pride we learn to stand tall, but from humility we learn to grow.
عرضیاں دل کی یہاں سنے گا کون؟
دستورِ اُنس کی تعمیل کرے گا کون؟
سب لوگ نشے میں ہیں مبتلا
ترغیبِ عشق یہاں دے گا کون؟
چاروں اور خنس سے بھری فطرت ہے
دیوارِ رنجش مٹائے گا کون؟
بے ایمانی کے بیمار آج لا علاج ہیں
فرضِ کفایہ پورا کرے گا کون؟
قدم کئیوں کے جھوٹی سمت پہ ہیں
رہبرِ منزل یہاں بنے گا کون؟
سب کی نیندیں اُڑ جائیں گی اُس دن
شبِ فُرقت میں سوئے گا کون؟
اپنے کاروبار میں مصروف ہیں سبھی
حالتِ اضطراب کی وجہ پوچھے گا کون؟
میرے اپنے ہی لوگ کانٹوں سے عشق کر بیٹھے
مزارِ حافیؔ پہ پھول رکھے گا کون؟
Comments
Post a Comment